پنجاب کی تمام41 شوگر ملوں نے گنے کی کریشنگ کا آغاز کر دیا ہے:کین کمشنر امجد حفیظ
لاہور(سپیشل رپورٹر)کین کمشنر پنجاب امجد حفیظ نے کہا ہے پنجاب کی تمام شوگر ملوں جن کی تعداد 41 ہے نے گنے کی کرشن کا اغاز کر دیا ہے اور اب تک 78 لاکھ 71 ہزار 200سو44 میٹرک ٹن گنے کی کرشنگ مکمل ہو چکی ہے اور اس کرشنگ سے 2 لاکھ 83 ہزار 9 سو 35 میٹرک ٹن چینی تیار ہوئی ہے اور نئی پیداوار سے چینی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور چینی کی ایکس مل قیمت 159 سے 162 روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں پرچون 168سے 179 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے-