لاہور (خصوصی رپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی سے لاہور پہنچ گئے،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے استقبال کیا، وہ آج قصور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرینگے ۔ بلاول جھنگ، چنیوٹ مظفرگڑھ اور ملتان بھی جائینگے ۔پنجاب کے بعد سکھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی جائیں گے، راجہ پرویز اشرف ، حسن مرتضیٰ ، قمر زمان کائرہ ،ندیم افضل چن اور چودھری منظور بھی ہمراہ ہوں گے۔بلاول بھٹو کا لاہور میں 4 روز تک قیام کا امکان ہے۔