اسلام آباد(آن لائن)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کے ہمراہ بدھ کے روزاسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ کادورہ کیااور ایرانی سفارتخانہ کی وزیٹرز بک میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر اپنے تعزیتی کلمات درج کئے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایرانی سفیررضا امیری مقدم سے بھی ملاقات کی اورایرانی سفیر سے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای اور انکے رفقاء کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے شہید سید آیت اللہ خامنہ ای سمیت اسرائیلی حملہ میں دیگر ایرانی شہداء کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہاکہ اپنے اور خیبرپختونخوا کے عوام کیجانب سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرنے آیا ہوں،خیبرپختونخوا سمیت پورے پاکستان کے عوام ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسردہ و غمزدہ ہیں،ایرانی سپریم لیڈر ایک عظیم مقصد کی خاطر بہادری سے شہادت کے عظیم رتبہ پر فائز ہوئے