گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یومِ یکجہتی کشمیر کی ریلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور مارکۂ حق میں ہندوستان کو چار دن میں شکست دی گئی۔
انہوں نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام پر ناروا ظلم ہو رہا ہے اور ہندوستان کے پاس کچھ نہیں، صرف ظلم ہے۔فیصل کریم کنڈی نے صوبے اور وفاق کے درمیان ہونے والی حالیہ میٹنگز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ برف پگھلی ہے اور وزیراعظم و وزیراعلیٰ کی میٹنگ خوشحالی اور امن کے لیے ہوگی۔ایپکس کمیٹی کی اہم میٹنگ کی تفصیلات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ آج تصویر اور خبر جاری کرے گا۔گورنر نے بسنت کے حوالے سے کہا کہ لوگ خود میلے میں جاتے ہیں اور 8 فروری کو پنجاب میں بسنت منایا جائے گا، ساتھ ہی کہا کہ ہمیں بھی بسنت کی طرح ایونٹس کرنے چاہئیں۔انہوں نے 28ویں ترمیم اور صوبائی حکومت کے اقدامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ترمیم کے ڈرافٹ کے بعد تبدیلیاں ممکن ہیں، اور عید کے بعد ایک میلہ منعقد کیا جائے گا۔گندم کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ نے بات نہیں کی تو وہ خود وزیراعظم سے رابطہ کریں گے۔