گودام میں آتشزدگی ،لاکھوں کے نقصان کا معمہ حل نہ ہوسکا

شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ)گولی ٹافی/بیکرز کے گودام میں پرسرار آتشزدگی ،لاکھوں کے نقصان کامعمہ حل نہ ہوسکا۔ نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں آگ لگا ئی جس سے ساما ن جل کر خاکستر ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی 1122 ،فائیر بریگیڈ اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ابتدائی تحقیقات میں یہ تعین نہ کیا جاسکاہے کہ یہ وقوعہ کسی مخالفت یامعمول کاواقعہ ہے۔نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ پولیس ودیگر ایجنسیز تحقیقات کررہی ہیں۔