افغان وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملتوی

اسلام آباد(آئی این پی ) افغان وزیر خارجہ امیر متقی  کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا ۔پاکستانی و افغان سفارتی حکام نے وزیر خارجہ ملا امیر متقی کا دورہ تکنیکی بنیاد پر مخر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق افغان عبوری وزیر خارجہ نے پیر کو پاکستان کے سہ روزہ دورہ پر اسلام آباد آنا تھا، ملا امیر متقی نے یہ دورہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی دعوت پرکرنا تھا۔سفارتی ذرائع کے مطابق افغان عبوری وزیرخارجہ کے دورے کے لیے نئی تاریخ کا اعلان باہمی مشاورت سے ہوگا۔