کراچی(خصوصی رپورٹ)حال ہی میں سیاست میں انٹری دینے والے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنے دادا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر ان کے بنگلہ دیشی پارلیمنٹ سے آخری خطاب کی ویڈیو شیئر کر کے یادیں تازہ کر دیں،انہوں نے سوشل میڈیاپر طویل پوسٹ، تصاویر اورویڈیوز شیئر کر کے اپنے دادا کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔انہوں نے لکھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستانی تاریخ میں واحد شخص تھے جنہوں نے اپنی گرجدار شخصیت سے ایک عام پاکستانی کو اپنے آپ پر یقین کرنا سکھایا۔ فلسطین سے لے کر انڈونیشیا تک ایشیائی اقوام کے ساتھ شہید بھٹو کی محبت اور یک جہتی پاکستان کی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔