سپین کے فٹبالر جیسس ڈی میگوئل میچ کے

دوران شدید زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے
میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)سپین کے فٹبالر جیسس ڈی میگوئل میچ کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسپین کے سیکنڈ ڈویژن کے میچ میں جیسس ڈی میگوئل کی حریف گول کیپر سے زور دار ٹکر ہوئی۔زور دار ٹکر کے نتیجے میں ڈی میگوئل کے سر اور سینے پر شدید چوٹیں آئیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد گول کیپر کو مخالف کھلاڑی سے ٹکرانے پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔