ٹک ٹاکر پتلو کا معاملہ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا،توجہ دلائو نوٹس جمع

لاہور (آئی این پی ) ٹک ٹاکرپتلوکی شادی میں بھگدڑ اورہلاکت کامعاملہ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا، جہاں باقاعدہ توجہ دلائو نوٹس جمع کرایا گیا۔تفصیل کے مطابق ٹک ٹاکر عنصر محمود عرف مسٹر پتلو کی شادی کی تقریب میں مچنے والی بھگدڑ اور ہلاکت کا واقعہ پنجاب اسمبلی میں اٹھا دیا گیا۔اپوزیشن رکن ندیم قریشی نے اس افسوسناک واقعے پر پنجاب اسمبلی میں باقاعدہ توجہ دلا ئونوٹس جمع کرا دیا ۔