پاکستانی کرکٹرز ابوظہبی ٹی 10لیگ کیلئے این او سی کے منتظر

این او سی نہ ملنے کی صورت میں قومی کرکٹرز کے متبادل کھلاڑی لیے جائیں گے‘ ذرائع 
لاہور (آئی این پی)ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے لیے قومی کرکٹرز پاکستان کرکٹ بورڈ کی این او سی کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق ابوہظبی ٹی 10 لیگ 7 سے 20 نومبر تک کھیلی جائے گی۔قومی کرکٹرز کو تاحال این او سی نہیں ملیں جس کی وجہ سے وہ پریشانی سے دو چار ہیں۔پاکستانی کرکٹرز فخر زمان، افتخار احمد، نسیم شاہ، فہیم اشرف، سفیان مقیم، عباس آفریدی، حسن نواز، علی رضا، اعظم خان، خواجہ نافع، عاکف جاوید، سلمان ارشاد، خوش دل شاہ اور حیدر علی ابوظبی ٹی 10 لیگ کی مختلف ٹیموں کا حصہ ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ٹی 10 لیگ میں شامل ٹیموں نے قومی کرکٹرز سے رابطے کر کے انہیں جلد این او سی حاصل کر نے کا کہا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ این او سی نہ ملنے کی صورت میں قومی کرکٹرز کے متبادل کھلاڑی لیے جائیں گے۔