ویب ڈیسک:فضائی آلودگی انڈیکس کے مطابق، نئی دہلی 393 سکور کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ لاہور 280 سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ جنوبی سے مشرق کی طرف 2 سے 5.5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
بھارت کے شہر کولکتہ 189 سکور کے ساتھ تیسرے، دبئی 177 سکور کے ساتھ چوتھے، قاہرہ پانچویں اور ڈھاکہ چھٹے نمبر پر ہیں۔ 4 اکتوبر کو لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1194 تک پہنچ گیا تھا، جب ہوا کی رفتار 8.5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کے خلاف سخت اقدامات شروع کر رکھے ہیں، جن میں کنٹرول روم سے مسلسل نگرانی، مونجی اور فصل کی باقیات جلانے پر پابندی، گرفتاریوں اور جرمانے شامل ہیں۔ صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موسمی مسائل کے حل میں تعاون کریں اور دھواں پھیلا کر انسانی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔