پشاور(خصوصی رپورٹ )پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2400 روپے سے بڑھ کر 2500 روپے جبکہ فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 2600 سے بڑھ کر 2700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی طلب میں اضافے کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھا ئو آ رہا ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ متاثر ہو رہی ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کو مزید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔