مولانا فضل الرحمن کم حصہ ملنے پر ناراض ہیں ،پرویز خٹک ن لیگ یا پا پیپلز پارٹی میں شامل نہیں ہوئے
اسلا م آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی کے سابق رہنما بیرسٹر شیر افضل مروت نے دعوی کیا ہے کہ جے یو آئی کو کم از کم 4 نشستیں فارم 47 سے ملی ہیں، پشین سے مولانا فضل الرحمن کی کامیابی بھی دھاندلی کا نتیجہ ہے۔ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے الزام عائد کیا کہ فضل الرحمن کا احتجاج اس بات پر ہے کہ انہیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے کم حصہ دیا گیا، مولانا فضل الرحمن کم حصہ ملنے پر ناراض ہیں۔انہوں نے پرویز خٹک کی کابینہ میں شمولیت سے پی ٹی آئی کو مسائل پیش آنے کا دعوی مضحکہ خیز قرار دے دیا، انہوں نے کہا پرویز خٹک ن لیگ یا پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل نہیں ہوئے، انہیں پھر بھی کابینہ میں شامل کیا گیا۔شیر افضل مروت نے دعوی کیا کہ صرف حکومت ہی نہیں اپوزیشن کے کچھ ارکان بھی فارم 47 کے مطابق جیت کر قومی اسمبلی پہنچے ہیں جس کا علم بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب خان کو بھی ہے، حتی کہ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی علم ہے کہ کون سے اپوزیشن کے لوگ فارم 47 پر جیت کر آئے ہیں