گودام پر قبضہ کیس ،سول جج کے فیصلے کو درست قرار دیدیاگیا

لاہور (کرائم رپورٹر) سیشن کورٹ لاہور نے 20 کروڑ روپے کے گودام پر قبضہ کا کیس میں ملزم کی اپیل خارج کرتے ہوئے سول جج کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج لاہور خرم بشیر بوسال نے اپیل پر سماعت کی۔ مالکان رفعت پاشا کی طرف سے خواجہ وسیم ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔ وکیل کامؤقف تھا کہ درخواست گزار نے عدالت کو گمراہ کر کے ڈگری لی۔ سول جج نے اصل مالکان کو قبضہ بحالی کا حکم دیا ، ایڈووکیٹ کی استدعا تھی کہ عدالت سول جج کے حکم کو بحال کرتے ہوئے اپیل خارج کرنے کا حکم دے۔