چین (نیٹ نیوز)ایسا کہا جاتا ہے کہ نیکی چھوٹی ہو یا بڑی کبھی رائیگاں نہیں جاتی، اس کی ایک مثال چین میں سامنے آئی ہے۔کچھ سال قبل ایک چینی خاتون نے ایک معذور اجنبی نوجوان کی مالی مدد کی اور اب اس نوجوان نے مشکلات میں گھری خاتون کی مدد کی۔2018 میں چین کے صوبے شان ڈونگ سے تعلق رکھنے والے وانگ شومینگ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ میں بتایا تھا کہ اس کے پاس پیسے نہیں اور وہ کھانا بھی نہیں خرید سکتا۔یہ نوجوان بچپن میں بخار کا شکار ہوا تھا جس کے بعد اس کے لیے چلنا اور صحیح سے بولنا مشکل ہوگیا جبکہ ہاتھ کو زیادہ حرکت نہیں دے سکتا۔وہ 2018 میں گھر سے اپنے پیروں پر خود کھڑا ہونے کے لیے نکلا تھا۔اس سوشل میڈیا ویڈیو کو چین کے شہر ووہان میں ملبوسات کی دکان کی مالکہ 33 سالہ زیو شوئی وائی نے دیکھا تو فوری طور پر 500 یوا?ن وانگ شومینگ کو منتقل کیے۔وانگ شومینگ کے مطابق شروع میں اس نے کئی بار رقم لینے سے انکار کیا مگر خاتون کے مسلسل اصرار پر اسے قبول کرلیا۔بعد میں خاتون نے رقم واپس کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا جس پر وانگ شومینگ نے شکر گزاری کے طور پر اپنے خاندان کی جانب سے اگائے جانے والے سیبوں کے ایک درجن ڈبے انہیں بھیجے۔دونوں کی دوستی اگلے 8 سال تک چلتی رہی، جس دوران وانگ شومینگ نے زیو شوئی وائی کو ہر سال اپنے آبائی علاقے سے سیب، چیری اور سی فوڈ کے ڈبے بھیجے جبکہ خاتون ہر سیزن میں نوجوان کے خاندان کو ملبوسات بھیجتی تھیں۔زیو شوئی فائی نے وانگ شومینگ کے سیبوں کی فروخت میں مدد بھی کی۔دونوں ایک دوسرے سے زندگی میں درپیش مشکلات پر بات نہیں کرتے تھے بلکہ تحائف کا تبادلہ کرتے تھے۔حال ہی میں وانگ شومینگ نے مسلسل مدد کرنے پر خاتون کو شکریے کا میسج بھیجا اور بتایا کہ اب اس کی زندگی بہت بہتر ہوچکی ہے اور انہیں سیبوں کو فروخت کرنے میں مدد کرنے کی ضرورت نہیں۔خاتون نے جوابی میسج میں لکھا کہ وہ وانگ کے لیے خوش ہیں مگر ان کی اپنی زندگی گزشتہ 2 برسوں کے دوران کچھ زیادہ اچھی نہیں رہی۔وہ اس وقت حیران رہ گئیں جب 17 اکتوبر کو وانگ شومینگ ان کی دکان پر آگیا اور 8 برسوں میں پہلی بار تھا جب وہ ایک دوسرے سے ملے۔وہ کچھ دیر وہاں رہا اور پھر چلا گیا، مگر جلد اس کا میسج خاتون کو ملا جس میں لکھا تھا کہ اس نے دکان میں ایک لفافے میں ایک ہزار یوا?ن چھوڑے ہیں اور توقع ہے کہ ان کی زندگی کچھ آسان ہو جائے گی۔زیو شوئی فائی نے رقم واپس کرنے پر اصرار کیا مگر وانگ شومینگ نے اسے لینے سے انکار کر دیا۔جب کوئی آپشن باقی نہیں رہا تو خاتون نے وانگ شومینگ کو واپس مدعو کیا اور رات کے کھانے کی دعوت کی جبکہ ووہان شہر بھی دکھایا۔وانگ شومینگ کے مطابق وہ چاہتا تھا کہ خاتون کی زیادہ مدد کرسکے مگر اس کے وسائل محدود ہیں۔اس کا کہنا تھا کہ 'مجھے ان کی ہمدردی کا صلہ ادا کرنا ہے، جب میں نے 8 سال قبل ویڈیو پوسٹ کی تھی تو توقع نہیں تھی کہ کوئی میری مدد کرے گا'۔جب زیو شوئی فائی سے پوچھا گیا کہ انہوں نے وانگ شومینگ کی مدد کیوں کی تھی تو ان کا کہنا تھا کہ 'اس کی وجہ یہ ہے کہ جب میں 17 سال کی تھی تو ایک خاتون نے میری مدد کی تھی، جس کے بغیر میری زندگی بکھر کر رہ جاتی۔۔