سونافی تولہ 2400روپے مہنگا

کراچی(خصوصی رپورٹ )عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت 3 روزہ کمی کے بعد پیرکو اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2058 روپے 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہوگئی جبکہ فی تولہ چاندی 100 روپے مہنگی ہوکر 5488 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ہزار ڈالر کی اہم حد سے بدستور نیچے ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہوکر 3896 ڈالر کا ہوگیا۔