خاتون سمیت3افرادکی خودکشی

 دو بچوں کی ماں زرینہ بی بی پنکھے سے جھول گئی حاکم نے درخت کیساتھ پھندالیا،حمادنے گھریلوجھگڑے پرزندگی ختم کرلی 
فیصل آباد،فورٹ عباس (خصوصی رپورٹ)گھریلوحالات اوربیروزگاری سے تنگ خاتون سمیت 3افرادنے خودکشی کرلی ،بتایاگیاہے کہ فیصل آباد میں دو بچوں کی ماں زرینہ بی بی کا گھر میں کسی بات پر جھگڑا ہوا تو وہ دلبرداشتہ ہو کر اپنے کمرہ میں جا کر گلے میں دوپٹہ ڈال کر چھت پر لگے پنکھے سے جھول گئی،پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعدورثاکے حوالے کردی۔ادھر فورٹ عباس کے علاقے 20 سالہ حاکم علی نے بے روزگاری اور گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر اپنے ڈیرہ پر درخت کے ساتھ پھندہ ڈال کر زندگی ختم کرلی جبکہ حماد نامی شخص نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا