سی بی ڈی :مزید شجرکاری ،گرین ایریا بڑھانے کی ہدایت

جدید شہری ترقی کے ساتھ ماحول کو صاف رکھنا بھی ہمارا فرض:سی ای او
لاہور ( کرائم رپورٹر )سی ای او سی بی ڈی پنجاب کا سی بی ڈی روٹ 47 کا دورہ ،مزید شجر کاری کرنے اور گرین ایریا بڑھانے کی ہدایت کی،سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے سی بی ڈی روٹ 47 کا دورہ کیا۔ دورے دوران سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کو سی بی ڈی روٹ 47 پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین اور ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب سیال منصوبے پر جاری شجر کاری اور بیوٹیفکیشن کے کام پر بریفننگ دی۔سی ای او سی بی ڈی پنجاب نے سی بی ڈی روٹ 47 پر شجر کاری زیادہ کرنے اور گرین ایریا بڑھانے کی ہدایت کی۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا تھا کہ سی بی ڈی پنجاب ماحول دوست اقدامات پر عمل پیرا ہے۔ جدید شہری ترقی کے ساتھ ساتھ موحول کو صاف رکھنا بھی ہمارا فرض ہے۔