پی ٹی آئی کارکنوں کا پولیس پر حملہ،37کیخلاف مقدمہ درج

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن میں پی ٹی آئی کارکنوں کا پولیس پر حملہ، سرکاری گاڑی کا گھیرائو کرکے شیشہ توڑ دیا۔کانسٹیبل سلیم کا پرس اور موبائل چھین لیا۔مظاہرین نے حکومت مخالف ریلی نکالی اور نعرہ بازی کی۔ تھانہ صدر میں 37 مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔