فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

 اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 685 روپے ہوگئی ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا 2799 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔