لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے برطانیہ بھر میں تنظیم سازی کا کام شروع کر دیا ہے جس کا آغاز لندن سے ہوا اور تمام پرانے عہدے داران کی جگہ نئے ورکرز کو اہم عہدے دیے گئے۔دوسرے مرحلے میں سٹی آف کونٹری میں بھی تنظیم سازی شروع کی گئی جہاں چودھری محمد علی کو صدر بنایا گیا ہے جبکہ وائس چیئرمین محمد سعید احمد کرمانی کو بنایا گیا ہے، جو پہلے پی ٹی آئی سے تعلق رکھتے تھے اور اب( ن) لیگ میں شامل ہوئے ہیں۔چودھری محمد ریاض کو سرپرست اعلیٰ اور عامر خان کو جنرل سیکرٹری بنا دیا گیا۔