اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کی ترقی کیلئے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں:گورنرسندھ نہال ہاشمی
کراچی(بیورو رپورٹ)سابق صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملاقات کی‘ملاقات میں چیئرمین لوٹی(Lotte) کیمیکلز ڈاکٹر امتیاز بھی موجود تھے‘ملاقات میںاعلی تعلیم اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ابراہیم مراد نے کہا نوجوانوں کو بااختیار بنا کر ملکی ترقی کی رفتار تیز کی جا سکتی ہے، تعلیم اور نوجوانوں پر سرمایہ کاری ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے‘گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ابراہیم مراد کی تعلیمی و سماجی خدمات کو سراہا‘انہوں نے کہا اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔