کراچی،مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک

کراچی(خصوصی رپورٹ )کراچی کے علاقے ضلع ویسٹ اور سینٹرل میں پولیس نے تین مختلف مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ملزم کو ہلاک جبکہ چار زخمیوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کے مطابق تھانہ اورنگی کی حدود مجیب گوٹھ میں پولیس اور مسلح ڈاکوں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار فرحان زخمی جبکہ ایک ملزم ہلاک ہوگیا ۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت بلال ولد پیر محمد کے نام سے ہوئی۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، چلیدہ خول، موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی۔زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے