وزیراعظم شہباز شریف سے(ن) کے سینئر رہنما ملک سلطان محمود ہنجرا کی ملاقات

ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ملک سلطان محمود ہنجرا کی ملاقات ہوئی۔ ملک سلطان محمود ہنجرا نے ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔