انٹر پارٹ 1کے امیدواروں کو رولنمبر سلپ جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 کے امیدواروں کو رولنمبر سلپ جاری کردیں۔ رواں سال ایک لاکھ ترانوے ہزار امیدوار امتحان دیں گے،انٹر پارٹ ون کے امتحان کا آغاز 15 جون سے ہوگا۔ ریگولر امیدوار اپنے ادارے سے رولنمبر سلپ حاصل کریں گے۔