پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری، سرحدوں کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہیں، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی (آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سرحد پر افغانستان کی جانب سے آنے والے چار ڈرونز کو پاکستانی فضائی دفاعی نظام نے بروقت نشاندہی کے بعد کامیابی سے تباہ کر دیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ملکی خودمختاری کے تحفظ اور کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت ناکام بنانے کے لیے کی گئی۔بیان کے مطابق 30 جون کو افغانستان کی حدود سے بلوچستان کی سرحد کی جانب چار ابتدائی نوعیت کے ڈرون بھیجے گئے، جنہیں پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے فوری طور پر ٹریک کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدید دفاعی اقدامات کے ذریعے چاروں ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا، جس سے مبینہ طور پر سرحد پار کارروائی کے تمام عزائم ناکام بنا دیے گئے