کاشتکار کی چوری ہونیوالی 2بھینسیں بر آمد

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)بصیر پور کے نواحی موضع چیترووالہ سے کاشتکار اعجازاحمدکی دوبھینسیں چوری ہوگئیں۔ ڈی ایس پی سعیدانور نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کاحکم دیا ،پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کسان اتحادکے صوبائی رہنما ومقامی زمیندارملک نذرفریدپھلروان کی معاونت سے چندگھنٹوں میں بازیاب کروالیں ،اعجازاحمداوراہل دیہہ نے پولیس سے اظہارتشکرکیاہے۔