ڈی آئی خان ، 6 افراد جاں بحق،، مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

جاں بحق افراد میں محمد رمضان، مطیع، پیر محمد، محمد الطاف اور رحمت شامل ہیں
 مقتولین موٹر سائیکل کی تلاش کیلئے آئے تو مخالفین نے فائرنگ کردی:تفتیشی  
 ڈی آئی خان(آئی این پی )ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ رپورٹ   کے مطابق ڈی آئی خان میں چھینی گئی موٹر سائیکل کی تلاش کیلئے آنے والے افراد پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔پولیس  کے مطابق  مقتولین موٹر سائیکل کی تلاش کیلئے  آئے تو مخالفین نے فائرنگ کردی۔تفتیشی حکام کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پروا منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں محمد رمضان، مطیع اللہ گل زمان، پیر محمد، محمد الطاف اور رحمت شاہ شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں اشفاق خان اور سجاد شامل ہیں