لائن آف کنٹرول کے عوام تنہا نہیں:امیر مقام

 نیلم (آن لائن )وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران و صدر مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخواانجینئر امیر مقام نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے عوام تنہا نہیں ہیں، پوری قوم، حکومت پاکستان اور پاک فوج ان کے ساتھ ہیں۔ ہماری خواہش امن ہے، ہندوستان نے اگر جنگ مسلط کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کو شکست سے دوچار کرے گی۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفرون امیر مقام نے لائن آف کنٹرول کے علاقے شاردہ میں صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی جانب سے منعقدہ یکجہتی کشمیر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔