پی سی بی کا ویمنز ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ غیر ملکی ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ہیڈ کوچ کی تعیناتی ویمنز ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل ہو گی۔واضح رہے کہ وہاب ریاض اس وقت پاکستان ویمنز ٹیم کے مینٹور کے طور پر کام کر رہے ہیں۔