لاہور پولیس کو 2 ہزار باڈی کیمرے فراہم

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کے نظام میں بڑی تبدیلی اور شفافیت لانے کے لیے پولیس اہلکاروں کے رویے اور کارروائیوں کی نگرانی کے مقصد سے باڈی کیمرے فراہم کر دیے گئے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں لاہور پولیس کو 2 ہزار باڈی کیمرے موصول ہوئے ہیں، جبکہ پنجاب پولیس کے لیے مجموعی طور پر 30 ہزار باڈی کیمرے منگوانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ابتدائی طور پر فراہم کیے گئے کیمرے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں اور ناکوں پر تعینات اہلکاروں کو دیے جائیں گے تاکہ شہریوں سے برتائو اور سیکیورٹی کارروائیوں کا ریکارڈ محفوظ رکھا جا سکے۔