کراچی(خصوصی رپورٹ )کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 24 گھنٹے بعد بھی بحال نہ ہو سکی، گزشتہ رات پمپنگ اسٹیشن کے تھرڈ فیز میں بجلی کا بریک ڈائون ہو گیا۔واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے کیبل فالٹ کو بجلی بندش کی وجہ قرار دے دیا ہے، بجلی کی طویل بندش کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 2 پمپس عارضی طور پر بند ہو گئے ہیں۔واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 2 پمپس بند ہونے سے شہر کو 42 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ڈیفنس، ڈی ایچ اے، قیوم آباد، پی اے ایف بیس فیصل اور کارساز کے علاقے متاثر ہیں۔