ٹریفک اہلکاروں کے لیے موٹیویشنل سیشن مثبت رویوں پر زور

 لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ٹریفک افسران و اہلکاروں کے لیے موٹیویشنل سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی اور معروف موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ نے شرکت کی۔ سیشن کے دوران اخلاقی اقدار، خوش اخلاقی اور مثبت رویوں کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا گیا۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ وارڈنز شہریوں کے رویوں اور مشکلات کو سمجھتے ہوئے صبر و برداشت کا مظاہرہ کریں، جبکہ وارڈنز کے ساتھ ساتھ شہریوں کے رویوں میں بھی مثبت تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے