جائیداد کیلئے بہن قتل

صداقت نے فائرنگ کرکے اپنی ہمشیر شبانہ کوقتل کردیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے
شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر کے علاقہ ڈیرہ گجراں میں جائیداد کی تقسیم کے تنازعہ پر بھائی فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا بتایا گیا ہے کہ صداقت عرف وسیم سکنہ مالووال جو اپنی ہمشیرہ غزالہ بی بی کے گھر اس کو ملنے کیلئے آیا اور ا س دوران زمین کی وارثت کی بحث شروع ہوگئی صداقت کی چھوٹی ہمشیرہ شبانہ بی بی بھی اپنی ہمشیرہ کے گھر آگئی ا ور اس دوران صداقت اور شبانہ میں جائیداد کی وارثت پر تلخ کلامی ہوگئی جس سے مشتعل ہوکر صداقت نے فائرنگ کرکے اپنی ہمشیر شبانہ کوقتل کردیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔