پیٹرول کی قیمت میں1 روپے 85 پیسے اضافہ،قیمت 377 روپے 91 پیسے لیٹر مقرر
ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 75 پیسے اضافہ ‘ نئی قیمت 399 روپے 82 پیسے لیٹر مقرر
لاہور(خصوصی رپورٹر)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم ڈویڑن نے29 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔پیٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں1 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔