والد کی مدعیت میں مقدمہ درج ، شوہر، ساس، سسر اور نندوں سمیت 6 افراد نامزد
لاہور (کرائم رپورٹر) غازی آباد میں 39 سالہ چار بچوں کی ماں سمرین بی بی کی مبینہ خودکشی کے واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا، جبکہ پولیس نے نامزد ملزم اور متوفیہ کے شوہر مبشر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون گھر میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر غازی آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔ متوفیہ کے والد محمد صدیق کی مدعیت میں درج مقدمے میں شوہر، ساس، سسر اور نندوں سمیت چھ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مدعی نے الزام عائد کیا کہ سسرالیوں کی جانب سے ان کی بیٹی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا اور واقعے کے روز بھی اس نے سسرالیوں سے جان کا خطرہ ظاہر کیا تھا۔ والد نے الزام لگایا کہ ان کی بیٹی کو قتل کرکے واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور تمام پہلو ئوں سے تفتیش جاری ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق خاتون کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد واضح ہو