پنجاب میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر 30 روز کے لیے پابندی عائد

لاہور(سپیشل رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر 30 روز کے لیے پابندی عائد کردی۔ محکمہ داخلہ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کی کوریج کے لیے چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی، تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔ انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔