پاکستانی ٹیم گلابی کٹ پہن کر میدان میں اتری

لاہور(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ  میں پاکستانی ٹیم  گلابی کٹ پہن کر میدان میں اتری،   میچ میں قومی کھلاڑی پنک جرسی پہن کر بریسٹ کینسر آگاہی مہم  میں حصہ لیا۔  امپائرز، عملہ اور کمنٹیٹرز  نے  پنک ربن پہن کر اس مہم کی حمایت  کی۔ پی سی بی کے سی ای او سمیر احمد سید  کا کہنا ہے کہ ہم کرکٹ کی مقبولیت کو معاشرتی آگاہی کیلئے استعمال کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، بروقت تشخیص بے شمار جانیں بچا سکتی ہے۔ میچ میں استعمال ہونے والے سٹمپس پر بھی پنک برانڈنگ تھی جبکہ میدان کے اطراف اس حوالے سے آگاہی پیغامات دکھائے گئے