پاکستان میں مہنگائی کیسے کم ہوسکتی ہے؟ ورلڈ بینک کی اہم تجویز

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک نے تازہ رپورٹ ’ پاکستان ڈیولپمنٹ اپڈیٹ‘ جاری کر دی ہے۔ جس کے مطابق حالیہ سیلاب کے بعد معیشت اور زرعی پیداوار کو پہنچنے والے نقصانات کے باعث پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے.رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ اگلے مالی سال میں 6.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث کھیتوں میں پیداوار متاثر ہوئی اور سپلائی چین میں رکاوٹیں آئیںورلڈ بینک نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل در آمد جاری رکھے، ٹیکس دینے والوں کا دائرہ بڑھائے اور سرکاری اداروں میں اصلاحات اور نجکاری کا عمل جاری رکھے