ا سلام آباد(آئی این پی )وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور سینیٹررانا ثنا اللہ نے کہاہے اگر غزہ میں امن قائم کرنے کیلئے پاکستانی افواج کو موقع ملتا ہے تو اس سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا غزہ میں امن قائم کرنے کیلئے اگر پاکستان کی افواج کو موقع ملتا ہے تو میں نہیں سمجھتا اس سے کوئی بہتر چیز ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے اگر پاکستان کو فلسطینی مظلوموں کی مدد کرنے اور ان کی جان بچانے کیلئے ، ان کے اوپر امن کا نفاذ کرنے کیلئے کوئی رول ملے تو اس بہتر کیا ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا یہ ان کی ذاتی رائے ہے تاہم انھیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں پاکستان کو اس متعلق کوئی پیشکش ہوئی ہے یا نہیں۔