لاہور: جسٹس محسن اختر کیانی کے مستعفی ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ صدرِ پاکستان کو بھجوا دیا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائی کورٹ سے لاہور ہائی کورٹ منتقل ہونے کے بعد وہاں فرائض انجام دے رہے تھے۔ ان کی منتقلی اور عدالتی سینیارٹی کے حوالے سے یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔
سینیارٹی میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوسرے نمبر پر تھے
رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائی کورٹ کی سینیارٹی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھے، جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں ان کی سینیارٹی دسویں نمبر پر تھی۔
نئے ججز روسٹر میں راولپنڈی بینچ میں تعیناتی
ذرائع کے مطابق نئے ججز روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کو راولپنڈی بینچ منتقل کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہیں سال 2032 میں ریٹائر ہونا تھا۔