لاہور(کرائم رپورٹر)مجرم کتنا ہی شاطر کیوں نا ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتاپولیس کو مطلوب 4 فراڈیے ڈولفن سکواڈ کی گرفت میں آگئے ترجمان ڈولفن کے مطابق اشتہاریوں پر مختلف تھانوں میں فنانشل کرائم کے مقدمات درج ہیں اشتہاریوں نے کئی شہریوں سے لین دین، رقوم کی مد میں فراڈ کی نیت سے بوگس چیک دیے تھے۔ملزمان قصور اور لاہور پولیس کو مقدمات میں مطلوب تھیملزمان کو ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔ملزمان کیخلاف قصور تھانہ کوٹ رادھا کشن ،لاہور رائیونڈ ،شاہدرہ،سمن آباد و دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں گرفتار اشتہاریوں کو تھانہ نوانکوٹ،لٹن روڈ اور دیگر کے حوالے کردیا گیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گامعصوم و سادہ لوح شہریوں سے فراڈ و نوسر بازی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں