عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 48 ڈالر مہنگا ہو کر 4493 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔
مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 4800 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے ہو گئی۔اسی طرح 10 گرام سونا 4116 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب ایک تولہ چاندی کی قیمت 7554 روپے کی سطح پر برقرار ہے اور اس میں کوئی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی۔