کرایہ داری ایکٹ کے تحت کریک ڈا ئون،197 گرفتار

 ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم،107 مقدمات درج، کوائف کی تصدیق جاری
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے کرایہ داری ایکٹ پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی آپریشنز شروع کر رکھے ہیں۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں ماہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 197 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ مختلف تھانوں میں 107 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ کرایہ داروں کے کوائف کی تصدیق کے لیے پولیس ٹیمیں فیلڈ میں مسلسل سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سافٹ ویئرز کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے اور کرایہ داری ایکٹ کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔