قصور(خصوصی رپورٹ) الہ آباد کے نواح میں گھر میں گھس کر لڑائی جھگڑا اور بچے کے مبینہ اغوا کا الزام، تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ الہ آباد کے علاقہ بقا پور کے رہائشی محمد مشتاق ولد بشیر احمد نے پولیس کو اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی کہ بلال وغیرہ ملزمان نے اس کے گھر میں داخل ہو کر اس کے ساتھ لڑائی جھگڑا کیا اور اس کے بیٹے کو مبینہ طور پر اغواء کرکے لے گئے۔پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔