سب انسپکٹر10ہزار رشوت لینے کے الزام میں لائن حاضر

خالد پرویزنے 4لاکھ کی گائے خوردبرد کیس میں رشوت لی،مدعی نے مقدمہ درج کرادیا
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ کسووال کے سب انسپکٹر خالد پرویز کے خلاف10ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں اینٹی کرپشن ساہیوال سرکل میں مقدمہ درج کرلیا گیا، معاملہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کے نوٹس میں آنے پر سب انسپکٹر کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 10 اپریل 2026ء￿  کو چک 5چودہ ایل کے رہائشی نذیر احمد نے مبینہ طور پر 4 لاکھ روپے مالیت کی گائے خورد برد کرنے اور دھوکہ دہی کے الزام میں محمد نواز اور اس کے بیٹے محسن نواز کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، الزام ہے کہ مقدمے کی تفتیش کے دوران سب انسپکٹر خالد پرویز نے چالان پیش کرنے کے سلسلے میں مدعی سے دس ہزار روپے رشوت وصول کی،جبکہ تفتیش میں مدعی کا م ئوقف بھی درج نہیں کیا۔ شکایت کے مطابق تفتیشی افسر نے مبینہ طور پر ملزمان سے ساز باز کرکے انہیں فائدہ پہنچایا، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال کے حکم پر انکوائری کے بعد 22 ستمبر 2026ء￿  کو سب انسپکٹر خالد پرویز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ بعد ازاں معاملہ ڈی پی او ساہیوال کے نوٹس میں آنے پر انہیں معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیا۔