امیدواروں کو تحریری اور نفسیاتی ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا،محکمہ سکول ایجوکیشن نے قانون پر کام شروع کر دیا
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب میں ٹیچر بننے کیلئے ٹیچنگ لائسنس لازمی قرار دینے کی تیاری شروع ،محکمہ سکول ایجوکیشن نے مجوزہ قانون پر کام شروع کر دیا جسکے تحت امیدواروں کو تحریری اور نفسیاتی ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔ دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین نے لائسنسنگ کی بجائے اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت پر زیادہ توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیکٹا مجوزہ قانون کو حتمی شکل دینے سے پہلے سرکاری اور نجی سکولوں کے اساتذہ سے مشاورت کریگی ۔