صنعتوں کیلئے بجلی 15 روپے فی یونٹ سستی کر دی :مشیر خزانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے صنعتوں کیلئے بجلی 15 روپے فی یونٹ سستی کردی۔ نئی قیمت 38 سے 23 روپے فی یونٹ ہوگئی۔وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزاد نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ فیصلے سے کاروبارکی لاگت میں کمی، سرمایہ کاری اورر وزگار کے مواقع کیلئے راستہ ہموار ہوگیا ۔ حکومت کا واضح ہدف ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار بڑھانا ہے۔