پشاور(آن لائن)پشاور ہائیکورٹ میں سہیل آفریدی کی بازیابی سے متعلق کیس میں فریقین عدالتی نوٹس پر رواں ہفتے جواب جمع کروائیں گے ۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ کیس کی سماعت کر ے گا عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10روز کے اندر جواب طلب کیاتھادوران سماعت وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا تھاکہ ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سہیل آفریدی کو حراست میں لیا گیا ہے، جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ سہیل آفریدی ویسے یہ ہے کہاں پر؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ دو مقامات پر انہیں رکھنے کی اطلاعات ہیں، ایک شاہی مہمان خانہ ہے۔جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ آپ نے چیف سیکرٹری کو کیوں فریق نہیں بنایا ہے، آپ جو نیشنل ایکشن پلان کی بات کررہے ہیں کیا وہ درخواست میں ہے، جس پر وکیل نے بتایا کہ ضمنی درخواست کے ذریعے درخواست میں شامل کی ہے۔ سماعت کے بعد عدالت نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیاتھا۔