شاداب خان کی سنچری،پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)تین ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میںپاکستان نے شاداب کی شاندار سنچری کی بدولت  انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دے دیا تھا، جس کے تعاقب میں قومی ٹیم کے تین ٹاپ پلیئز 31 جبکہ چوتھا کھلاڑی 74 رنز پر پویلین لوٹ گیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھلیے جارہے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 242 رنز درکار ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے 111 گیندوں پر 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ سیم کرن 52 گیندوں پر 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔